
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 54 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 21 کروڑ ڈالر رہے جب کہ نجی بینکوں کے پاس 5 ارب 4 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔