انتخاباتپاکستان

پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی جب کہ مرد و خواتین ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے مراسلہ میں لکھا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیکیورٹی اہلکار بھی داخلے کے لیے پریذائیڈنگ افسر سے اجازت لیں گے بصورت دیگر وہ داخل نہیں ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button