پاکستان

ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس سے انتخابات میں تاخیر ہو، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس سے انتخابات میں تاخیر ہو۔
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے پی پی 224 سے امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لیے دائر اپیل کی سماعت کی جس میں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے اپیل دائر کرنے میں 12 دن کی تاخیر کی، اگر بروقت اپیل دائر کی جاتی تو انتخابات کی اجازت مل سکتی تھی، ہم ایسا حکم جاری نہیں کرنا چاہتے جس سے انتخابات میں تاخیر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button