دبئی::انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی، ڈیزرٹ وائپرز نے ایمریٹس کا 150 رنز کا ہدف میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا، شاہین آفریدی نے آخری بال پر تین رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، فاسٹ بائولر محمد عامر کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے 15ویں میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ 28، عقیل حسین 24، امباتی ریودو 23، محمد وسیم 19، آندرے فلیچر 18 اور کپتان نیوکولس پوران17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے 26 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، لیوک ووڈ اور متھیشا پاتھیرانا نے دو دو اور ہسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ڈیزرٹ وائپرز نے ایمریٹس کا 150 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا، شاہین آفریدی نے آخری بال پر تین رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، شریفانے رودرفورڈ 35 ، ونیندو ہسارنگا 26، اعظم خان 20 اور روہان مصطفی 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ڈیزرٹ وائپرز کو آخری اوور میں فتح کے لئے 10 رنز درکار تھے، اس موقع پر شاہین آفریدی اور لیوک ووڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، شاہین آفریدی 12 بالوں پر 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
0 47 1 minute read