لاہور: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کی اعزازی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بھارت کے 6 کرکٹرز اعزازی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے کپتان روہت شرما ہیں۔ روہت شرما کے ساتھ سوریا کماریادویو،اکثرپٹیل،جسپریت بومرا، ارشدیپ سنگھ کو لیاگیاہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا ریلیز جاری کی گئی۔ ٹیم میں کپتانی بھارت کے روہت شرما کو جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو سونپے گئے ہیں۔
افغانستان کے تین کھلاڑی راشد خان،رحمان اللہ گرباز اور فضل الحق فاروقی کو بھی آئی سی سی کی اعزازی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن فہرست کا حصہ ہیں۔ روہت شرما کا بطور کپتان انتخاب کیاگیاہے۔ سلیکشن کمیٹی میں ہرشا بوگلے، ایان بشپ،کاس نائیڈو اور آئی سی سی کے جنرل مینجر وسیم خان شامل تھے۔
0 70 1 minute read