مری اور گلیات میں ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مواصلاتی راستے بند ہو گئے ہیں۔
مری میں بھی ہلکی برفباری ہوئی جب کہ محکمہ موسمیات نے آج رات اور بدھ کو مری میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
برفباری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری میں سیاحوں کو برفباری والے علاقوں میں ٹائر چین استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی اور درجہ حرارت گر گیا اور موسم سرد ہوگیا۔
0 32 1 minute read