پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور  پر بحال کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈی سی اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button