اسلام آباد: بشری بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے عید کے موقع پر نکاح کے کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس سلسلے میں وکلا کیس کی سماعت آج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کے 11جنوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ بشری بی بی اور ان کے قانونی شوہر کے خلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عید کے دوران نکاح کا کیس خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس درخواست کے زیر التوا ہونے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو بھی روک دیا جائے۔
0 73 1 minute read