پاکستانتازہ ترینتجارت

سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالرز اضافے کیساتھ 2653 ڈالرز کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button