ہری پورڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر ضلع ہری پور میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا،حالیہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو یہ قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کے دوران گیارہ سو ٹیمیں ضلع ہری پور کے طول و عرض میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گی،دوران ڈیوٹی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ضلع پولیس کے جوان ان ٹیموں کے ہمراہ ہوں گے.اس موقع پر ڈی ایچ او سید ناصر حسین شاہ،ڈپٹی ڈی ایچ او شیر بہادر خان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی خان محمد نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں اور اس دوران پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں
0 55 1 minute read