سڈنی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے اورآخری ٹیسٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔27 سالہ عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف اس کی سر زمین پر ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی ۔عامر جمال نے پہلی اننگز میں بالترتیب آسٹریلیا کےعثمان خواجہ،ٹراوس ہیڈ،مچل مارش،پیٹ کمنز،نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ کو آئوٹ کیا۔ عامر جمال سے قبل پاکستان ٹیم کےعامر جمال سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگزمیں پانچ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی تھی۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
0 45 1 minute read