اشک آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے حسن عثمانی نے اشک آباد اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔ترکمانستان میں جاری اشک آباد اوپن ٹینس میں انڈر 14 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے حسن عثمانی نے ترکمانستان کے سلیمان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، حسن عثمانی کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ صفر سے رہا۔دوسری جانب پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے فائنل جیتنے پر مبارکباد دی اور حسن کی کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے حسن عثمانی نے پہلے راؤنڈ میں رمضانی اسماعیلو اور پھر پری کوارٹر فائنل میں ترکمانستان کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
0 201 Less than a minute