اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے اور انتخابی نشان الاٹ ہونے چاہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن ہونے کی وجہ سے ہمیں سٹے دیدیا تھا’ الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی گئی تھی کہ ہمارا انتخابی نشان جاری کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ میں4گھنٹے کی سماعت ہوئی تھی ‘ عدالت نے یہ مناسب سمجھا کہ آرڈر کو ری کال کرلیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری ریزو سیٹ کے لئے سکروٹنی الیکشن کمیشن نے نہیں کی’نشان الاٹ ہونا بڑا ضروری ہے ‘ پارٹی کو علیحدہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ لوگوں کے حقوق اور الیکشن کا ایشو ہے’ ہمیں امید ہے جمعہ کو سپریم کورٹ ہمارا کیس سنے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وہ ملک آگے ترقی نہیں کرسکتا جس کو مضبوط ریاست نہ ملے’ پورے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے’ الیکشن صاف’ شفاف اور غیرجابندار ہونے چاہیں’ بلے کا نشان کسی اور کو الاٹ نہیں ہوسکتا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلے کے نشان کے لئے ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دیدی ہے’ سپریم کورٹ سے ہماری درخواست جلد سنوائی کی جائے ‘ پلان بی بھی رکھا ہوا ہے’ ہماری پہلی کوشش ہے بلا مل جائے’ اگر یہ کامیاب ہوگئے تو یہ جمہو ریت کے خلاف بہت بڑی سازش ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے’ وہ انصاف کرے گی’ یہ سب 8 فروری کو90 فیصد ناکام ہوں گے۔
0 70 1 minute read