کراچی :شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی سنیما کی رونقیں بحال کرنے کے لیے اپنی منطق پیش کر دی۔اداکار فیصل قریشی ایک نجی پروگرام کے مہمان بنے جہاں میزبان کی جانب سے شوبز انڈسٹری اور اداکار کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اداکار سے پاکستانی سنیما کو پھر سے زندہ کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں ایک بہت محب وطن انسان ہوں لیکن اگر آپ کو پاکستانی سنیما کو چلانا ہے تو یہ بہت ضرروی ہے کہ آپ کو بالی وڈ کی فلمیں سنیما میں چلانی پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ ہماری عوام پاکستان میں بالی وڈ کی فلمیں دیکھنا چاہتی ہے، تو ہم ان پر اپنی مرضی عائد نہیں کر سکتے۔اداکار نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ اپنا تعلقات اچھے بنائیں، ہمیں بھارت جا کر کام کرنے کا اچھا موقع ملا تھا لیکن پھرخوا مخوا کی لڑائیاں اور جھگڑوں سے وہ راستے بند ہوگئے، ہم ہر وہ راستہ بند کر دیتے ہیں جہاں سے ہمارے ملک میں پیسہ آرہا ہوتا ہے۔
0 54 1 minute read