کھیل

پاکستان کو ٹیسٹ میں بھی شکست ‘ میلبرن ٹیسٹ اور سیریز کینگروز کے نام

یلبرن: آسٹریلیا نے ایک بار پھر قومی ٹیم کو آٹ کلاس کرتے ہوئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اپنے نام کیا اور ساتھ ہی سیریز میں بھی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آٹ ہو گئی اور گرین کیپس کو میچ میں 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، کینگروز کی طرح شاہینوں کی جانب سے بیٹنگ میں اچھی شروعات نہیں ہوئی، عبداللہ شفیق نے صرف 8 کے مجموعی سکور پر مچل سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کو کیچ دے دیا، وہ صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔امام الحق ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہوئے اور 12 رنز پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم بعدازاں قومی کپتان شان مسعود نے جارحانہ انداز اپنایا مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ 71 گیندوں پر 60 رنز کی باری کھیل کر پیٹ کمنز کا شکار بن گئے۔سابق قومی کپتان بابر اعظم اس بار بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 41 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر چلتے بنے۔
سعود شکیل 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی 35 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے جبکہ عامر جمال بھی بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کمنز کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔سلمان علی آغا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔کینگروز کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے ایک بار پھر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی را دکھائی جبکہ مچل سٹارک کے 4 اور جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا نے جیسے ہی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین ان پر جھپٹ پڑے، اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین نے عثمان خواجہ کو چلتا کیا جب کہ لنچ سے پہلے لبوشین کو بھی میدان بدرکردیا۔ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دوسرے اینڈ سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میر حمزہ نے بھی وکٹیں حاصل کرنا شروع کر دیں۔
آسٹریلوی اننگ کے 5.1 اوور میں میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر کو 6 رنز پر بولڈ کیا جس کے بعد انہوں نے اگلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بھی بولڈ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی۔جلد 4 وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ اور مچل مارش نے پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران مچل مارش نے 70 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی۔سٹیو سمتھ اور مچل مارش کی پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا نے میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کی جس کے بعد 49.5 اوورز میں میر حمزہ نے آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ اڑائی، انہوں نے مچل مارش کو 96 رنز پر کیچ آٹ کرایا۔مچل مارش کے بعد سٹیو سمتھ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رہ سکے اور 50 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے جبکہ پاکستان کی جانب سے میر حمزہ اور شاہین آفریدی نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور ان کو 241 رنز کی برتری حاصل رہی۔میچ کے چوتھے روز مچل سٹارک اور ایلکس کیری نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر بعد 209 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے مچل سٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی وہ صرف 9 رنز ہی بنا پائے۔
پیٹ کمنز 16 رنز پر عامر جمال کا شکار بنے، اس کے بعد آنے والے نیتھن لائن کو بھی عامر جمال نے کلین بولڈ کیا، ایلکس کیری 53 رنز پر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے 4، 4 جبکہ عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے 318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق 10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آٹ ہو گئے۔
بعدازاں عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 124 رنز پر پہنچایا لیکن عبد اللہ شفیق ففٹی مکمل کرنے کے بعد جلد ہی چلتے بنے اور 62 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ان کو ہی کیچ تھما دیا۔بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔
کپتان شان مسعود کے بعد نوجوان بلے باز سعود شکیل بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 9 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہوئے، محمد رضوان بھی 42 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔
دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے، عامر جمال اور محمد رضوان وکٹ پر موجود تھے۔میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز محمد رضوان اور عامر جمال نے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز تھے، بیٹنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 215 کے مجموعی سکور پر محمد رضوان ہمت ہار گئے اور پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے، رضوان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
شاہین آفریدی 21 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے، حسن علی اور میز حمزہ نے 2، 2 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، نیتھن لائن نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button