انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انگلش اوپنر جیسن رائے کو بڑی پیشکش کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے معاہدہ ختم کرنے کی صورت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم امریکی ٹی20 لیگ میں کھیلنے کیلئے جیسن رائے کو 3.68 کروڑ بھارتی روپے ادا کرے گی جبکہ بورڈ انہیں سالانہ 66 ہزار یورو یعنی (66 لاکھ روپے) دیتا ہے۔فرنچائز نے ملک اور پیسہ کسی ایک چیز کو چننے کیلئے جیسن رائے کو آپشن پیش کردیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد انگلش کرکٹر کی حب الوطنی پر مداحوں نے سوال اٹھایا تو جیسن رائے نے ٹوئٹر (ایکس) پر جواب دیا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا تھا کہ میں انگلینڈ سے دور نہیں ہوں اور کبھی نہیں جاں گا۔
دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، بورڈ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کھلاڑیوں کو میجر لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔
0 92 1 minute read