خان پور(تحصیل رپورٹر) حطار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی سید حسین شاہ (مرحوم) کے بیٹوں سید سجاد حسین شاہ، سید جعفر حسین شاہ، سید شجاعت حسین شاہ، سید سبطین حسین شاہ، سید اعجاز حسین شاہ، سید کفایت حسین شاہ نے اپنے دھڑے، جنبے اور برادری سمیت راجہ فیصل زمان اور راجہ عامر زمان کی حمایت کا اعلان کر دیا اور بھر پور طریقے سے کیمپین کرنے کا عزم کیا اس موقح پر راجہ فیصل زمان نے خطاب کرتے کہا کہ یونین کونسل حطار میرا دوسرا گھر اور غیرتمندوں کا مسکن ہے، حلقہ کے عوام کی عزت اور توقیر پر سودا بازی کو جرم سمجھتا ہوں،کامیابی اور ناکامی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ pk47 راجہ فیصل زمان نے، حطار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باشعور عوام اہل اور جرات مند نمائندوں کو منتخب کرتے ہیں جو قانون ساز اداروں میں حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ غیرتمندوں کا علاقہ ہے اور غیرتمندوں کو ہی پسند کیا جاتا ہے راجہ فیصل زمان نے مزید کہا کہ یونین کونسل حطار سید حسین شاہ مرحوم کا علاقہ ہے جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ حطار میرا گھر ہے اور حلقہ pk47 کا گیٹ وے ہے اور ترقی کا آغاز بھی اسی یونین کونسل حطار سے شروع ہوگا اس موقع پر یونین کونسل حطار کی سادات برادری عمائدین علاقہ اور نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے جہنوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
0 53 1 minute read