حویلیاں(نمائندہ خصوصی)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 سہیل شیر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمپین کے دوران ملنے والی عوام کی محبتوں کو کبھی بھلا نہیں پائوں گا، بڑھتی ھو مہنگا اور بے روزگاری سے تنگ عوام کا سابقہ نمائندوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے،جنہوں نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی چھین کر عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا گیا ہے،پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل جرائم کی طرف راغب ہو رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد محرومیوں کے شکار عوام کی دادرسی اور ان کی عزت نفس کی بحالی میری پہلی ترجیح ہو گی، نوجوان ہمارا مستقبل اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں سب کو مل کر اس ملک کی معیشت اور نوجوانوں کے لیئے اپنی توانائیاں صرف کرنا ہوں گی اورغریب آدمی کو مہنگا کے بوجھ سے آزاد کروانا ھو گا
0 44 1 minute read