کراچی۔آئی سی سی ایلیٹ امپائرز کے پینل میں شامل جوئیل ولسن کی امپائرنگ صلاحیتوں کو زنگ لگ گیا۔میلبرن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بدھ کو آسٹریلوی بیٹر مچل مارش کو آغاز پر ہی 2 شدید حیرت کے جھٹکے لگے جب انھیں لگاتار 2 بالز پر امپائر جوئیل ولسن نے آؤٹ قرار دیا، دونوں بار وہ ڈی آر ایس کی مہربانی سے وکٹ بچانے میں کامیاب رہیٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہونے پر مارش نے کریز سنبھالی اور فوراً ہی انھیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، حسن علی کی ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل پر ولسن نے انگلی اٹھادی، جس پر مارش نے ساتھی بیٹر مارنس لبوشین سے مشاورت کے بعد ریویو کا اشارہ کیا، وہ خود کچھ زیادہ پْراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے تاہم ریویو کے دوران گیند کے بیٹ کو چھونے کی تصدیق ہوگئی۔وہ خود بھی تھوڑے سے حیران ہوئے، ولسن کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا، اس موقع پر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا مارش خود جانتے تھے کہ گیند پہلے شے بیٹ سے لگی ہے، اگر وہ یہ جانتے ہوتے تو خود فوری طور پر ریویو لے لیتے۔ اگلی گیند پر ولسن نے مارش کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیا مگر اس بار بیٹر زیادہ پْراعتماد تھے۔
0 43 1 minute read