میڈیرا:کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے، انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ والدہ نئے سال کی شروعات خوشی سے بھرپور لمحات کے ساتھ کریں، رونالڈو کی والدہ ڈولوریس اویرو اتوار کے روز 69 برس کی عمر کو پہنچیں۔پرتگیز سپر اسٹار فٹبالر خاص طور پر ان کی سالگرہ منانے کیلئے آبائی علاقے میڈیرا پہنچے، رونالڈو نے اپنی والدہ کو پورشے گاڑی تحفے میں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی۔کرسٹیانو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کی جانب سے گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی گئی، اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو تھے، گاڑی میں بیٹھنے سے قبل انھوں نے پوتے کو گلے بھی لگایا۔
0 31 1 minute read