کوئٹہ کے علاقے نواں کلاں میں گشت پر معمور پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) اور 3 راہ گیر زخمی ہوگئے۔
دستی بم حملہ نواں کلی کے علاقے پشتونستان چوک کے قریب ہوا جس میں پولیس کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے سے موبائل میں موجود اے ایس آئی کے علاوہ قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
نگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی نے نواں کلی میں پولیس پر حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس کا کردار قابل فخرہے۔
زبیر جمالی نے آئی جی پولیس نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد اور مکل صحت یابی کے لئے دعا کی۔
0 46 1 minute read