پاکستان

انتخابی عمل کاآغاز’ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کر دیا

اسلام آباد: عام ا نتخابات2024 کے لئے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کر دیا اور ملک بھر کے آراو دفاتر میں پبلک نوٹس لگا دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں قومی و صوبا ئی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا جا رہا ہے’ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی شروع کر دیاگیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی100 روپے فیس ادا کرکے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی20 تا22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانا ہوں گے ‘ سیاسی جماعتیں 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او آفس کو فراہم کریں۔ ملک میں ووٹرز کی تعداد12کروڑ85 لاکھ85 ہزار760 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button