لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن شو جاری ہے جس میں ماڈلز سمیت معروف پاکستانی اداکاروں اور شخصیات نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔ برائیڈل شو کے دوسرے روز ریمپ اور ڈیزائنر عمران راجپوت کے ڈیزائنز پر فلسطین کی آزادی کے گیت سنائے گئے۔ احسن خان نے اپنی مرضی کی شیروانی پہن کر ریمپ پر واک کی۔ اداکار احسن خان جب ریمپ پر آئے تو انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر فلسطین کے ہر بچے اور ہر گھر کے لیے امن کے نعرے درج تھے۔احسن خان کے بعد جب آمنہ الیاس عمران راجپوت کا جوڑا پہن کر ریمپ پر آئیں تو فلسطین کی آزادی کا نغمہ بھی گونج اٹھا۔ واضح رہے کہ برائیڈل فیشن شو کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کیں فیشن شو کے دوران مشہور اداکاروں میں دارِ فشان، عمران اشرف، کنزہ ہاشمی، فیروز خان، ریشم، حرا منی، کومل میر، صبور علی، صبا قمر اور ایمان علی سمیت دیگر نے شو اسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر واک کی۔ گلوکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے دل موہ لیا۔ فیشن کے شوقین افراد کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے شوز سے نئے ڈیزائن دیکھنے کو ملتے ہیں۔
0 87 1 minute read