
پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گھر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات رپورٹ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گزشتہ رات تیز دھار آلے سے 3 افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔




