پاکستانتازہ ترین

دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے: ترجمان پاک فوج

مردان: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اورخوارج کے خلاف موثر اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے غازیان اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button