
ابوظبی : پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دبئی میں فاسٹ بولرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی، گزشتہ میچز میں ہم بڑی ٹیموں سے نہیں جیتے لیکن ایشیا کپ جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ابو ظبی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج کے ہیں، وکٹیں لینا اور جارحانہ مزاج سے بولنگ کرنا ہمارا کام ہے لیکن دبئی میں فاسٹ بولرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی۔دوران پریس کانفرنس شاہین شاہ آفریدی نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا چاہتاہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، مجھے ان کاجارحانہ مزاج پسند ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایک دو کھلاڑی پرفارمنس دیتے ہیں، سب ایک ساتھ نہیں دیتے۔فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ میچز بڑی ٹیموں سے نہیں جیت پائے لیکن فتوحات حاصل کیں، فائنل تک تاحال نہیں پہنچے لیکن ایشیاکپ کو جیتنے آئے ہیں۔