اہم خبرپاکستانتازہ ترین

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف

لندن : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 جنگیں ہوئیں، اربوں ڈالرخرچ ہوئے، جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں،ہمیں ساتھ رہناہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتےہیں، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اشعار بھی سنائے۔برطانیہ کے دورے پر لندن میں 4 دن قیام کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی ۔لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص ،معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم دورۂ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button