راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے، حکومت اور اداروں کی جانب سے دہشت گرد گل یوسف عرف طور کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 4 اور 5 جنوری کی درمیانی رات گئی۔مارےجانے والے دو دہشت گردوں میں سے ایک گل یوسف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں بشمول ٹانک اور ڈی آئی خان حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ مقامی آبادی نے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی فورسز کو کوششوں کو سراہا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اس مرحلے میں عوام کے شانہ بشانہ ملک سےدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے
0 39 1 minute read