اہم خبرپاکستانتازہ ترینتجارتسائنس و ٹیکنالوجی

وزیراعظم نے قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے قطری شہزادی کو پاکستان میں موجود 8126 میٹر بلند دنیا کی نویں بلند چوٹی نانگا پربت کو سرکرنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد بھی پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطری شہزادی کا یہ کارنامہ قابل تقلید اور متاثر کن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قطری شہزادی کی یہ کامیابی ہمت، حوصلے اور عزم کا بھرپور پیغام دیتی ہے اور پاکستان اور قطر کے درمیان قائم دوستی کی مضبوط علامت بھی ہے۔خیال رہے کہ قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے حال ہی میں نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ شیخہ اسما الثانی دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی پر قطر کا پرچم لہرانے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹ میں شہزادی شیخہ اسما الثانی نے بتایا کہ یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جسے میں نے سر کیا ہے اور یہ اب تک کی سب سے کٹھن مہمات میں سے ایک تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button