
اپردیر: فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔امریکا سے آئی خاتون مِنڈی نے گزشتہ رات اپر دیر کے نوجوان ساجد زیب سے نکاح کرلیا، ساجد زیب کے مطابق مینڈی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اسلامی نام زلیخا رکھا ہے۔ساجد زیب کا کہنا ہے کہ ایک امریکی خاتون کے آنے پر گھرمیں خوشی ہے۔امریکی خاتون نے سے گفتگو میں کہا کہ ساجد زیب سے شادی کرکے خوش ہوں۔خیال رہے کہ امریکی ریاست شکاگو سے خاتون دیر کے ساجد زیب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔ ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مِنڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مِنڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔ساجد کے مطابق مِنڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے۔