کراچی(نیوزڈیسک) فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فیڈرل بی ایریا میں 3 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور ملزم نے دفعہ 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔ ملزم نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی کو صبح کے اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا جب کہ بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا تھا۔
0 719 1 minute read