پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 جاں بحق افراد کے نام پولیس نے جاری کردیے

گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں کے نام جاری کردیے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں واقع ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کی 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے۔تاہم اب لندن پولیس نے آگ سے جاں بحق4 افراد کے نام جاری کردیے ہیں۔ پولیس کے مطابق آگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 43 سال کی نصرت عثمان، 15 سال کی مریم میکائیل، 8 سال کا موسیٰ عثمان اور 4 سال کا رئیس عثمان شامل ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مقامی حکام کا بتانا ہے کہ آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button