راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج کے 7 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران کان کی 28 ستمبر، 5 اکتوبر اور 24 نومبر کے7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے 7 نئے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی، جن سات کیسز میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی ان میں بھی انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
0 461 Less than a minute