
لاہور: اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عامر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔
پولیس علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش کر رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عامر بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث تھا۔پولیس نے بھائی جنید سرفراز کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں کہا گیا کہ دو حملہ آوروں نے عامر کو تین گولیاں ماریں۔ ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا۔