اسلام آباد (نیوزڈیسک) جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بنچ قائم کر دیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیرصدارت ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 7 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ میں ہر صوبے سے دو دو جج شامل ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں آئینی بنچ کا فیصلہ سات اور پانچ کے تناسب سے ہوا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمرایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ کی مخالفت کی۔تینوں سینئر جج آئینی بنچ میں شامل نہیں ہوں گے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال مندوخیل آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
0 750 1 minute read