
اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں اعظم سواتی کی اٹک حسن ابدال کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ جیل سے رہائی کے بعد 7 روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق اعظم سواتی کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے احکامات جاری کئے۔