پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ اسمبلی میں پہلے سے پیش کردہ مجوزہ بل واپس لے کر نیا ترمیمی بل پیش کیا گیا، حکومتی رکن اسمبلی اکبرایوب نے پولیس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ نئے ترمیمی بل کے تحت امن و امان سے متعلق وزیراعلی کے اقدامات پرعمل درآمد لازمی ہوگا، پولیس آلات کی خریداری کے لیے سیفٹی کمیشن کے دو اراکین کا تعین بحثیت آبزرور کیاجائیگا۔ وزیراعلیٰ کو پولیس کے عمومی اور خصوصی امور سے متعلق باخبر رکھا جائیگا۔گریڈ 18اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی ہوگی۔ پبلک سیفٹی کمیشن میں ایڈیشنل سیشن جج کو ہٹا کر ایم این اے کو شامل کیاگیا۔ پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں7 ایم پی ایز کا تعین سپیکر اسمبلی کریں گے جب کہ سیفٹی کمیشن کے7 ایم پی ایز میں سے 4 کا تعلق حکومت اور 3 کا اپوزیشن سیہوگا۔ پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں 7 آزاد اراکین کا تعین حکومت کرے گی، پبلک سیفٹی کمیشن میں ایک اقلیتی آزاد ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button