اسلام آباد(نیوزڈیسک)شنگھائی تعاون کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا ۔ اسلام آباد ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے مورخہ15،14اور 16 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں گزارش کی جاتی ہے کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے متبادل راستے استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے حضرات ٹیکسلا، موٹر وے، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں، لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے حضرات روات، چک بیلی روڈ، چکری انٹرچینج، موٹروے اور ٹیکسلا استعمال کریں۔ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی، بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کو رنگ روڈ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانیوالے حضرات صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی سڑک تمام ٹریفک کے لئے بند ہو گی، کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج اور موٹروے استعمال کرے، لاہور جی ٹی روڈ سے راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک کیلئے چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج موٹروے کھلی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مورخہ 14 سے 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔
0 1,120 1 minute read