پاکستانتازہ ترینعلاقائی

مری میں نوازشریف کو چاہنے والوں نے روک لیا، محبت بھرے جذبات کا اظہار، سیلفیاں بنائیں

مری: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔
میاں نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی، نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا، نوجوانوں نے نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
لیہ سے آئے نوجوان نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر جئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیراعظم کے طور پر نہ دیکھ لوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button