نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔
ضلعی پولیس آفیسر اظہرخان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سےہوئی۔
مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔
مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکےقتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور نامزد افرادکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔