سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ساتھی اداکار شبیر جان اور نعمان اعجاز شوٹنگ سیٹ پر آنٹی کہا کرتے تھے۔
صبا فیصل حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر باتیں کیں۔اسی پروگرام کی ان کی وائرل ہونے والی ایک کلپ میں انہیں اپنے پہلے کیریئر اور بعد میں اداکاری کے میدان میں آنے کی باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صبا فیصل نے بتایا کہ اداکاری شروع کرنے سے قبل وہ پاکستان ٹیلی وژن پر خبریں پڑھا کرتی تھیں اور اس وقت لاہور سینٹر سے انہیں ہی وزیر اعظم، صدر اور دوسرے اعلی حکومتی افراد کی خبریں پڑھنے کو کہا جاتا تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے نیوز کاسٹنگ چھوڑ کر اداکاری شروع کی تو انہیں شروع میں کافی مشکلات پیش آئیں اور اداکار انہیں خبریں پڑھنے والی صبا فیصل یا خبریں پڑھنے والی آنٹی کہا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ خبریں پڑھنے کی عادت کی وجہ سے دور سے ہی لوگ ان کی آواز پہچان جاتے تھے اور انہیں دیکھتے ہی کہتے تھے کہ خبریں پڑھنے والی آگئیں۔
صبا فیصل کے مطابق انہوں نے نیوز کاسٹنگ چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا لیکن اداکاری میں آنے کے بعد انہیں شروع میں سخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
انہوں نے ذکر کیا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو آغاز میں ہی شبیر جان اور نعمان اعجاز انہیں شوٹنگ سیٹ کے دوران آنٹی کہا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچیں تو نعمان اعجاز اور شبیر جان ایک دوسرے سے میرے متعلق ہی بات کر رہے تھے اور دونوں مجھے آنٹی کہ رہے تھے۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کی یہ بات کبھی نہیں بھولیں گی اور وہ دونوں کے ساتھ کافی کام کر چکی ہیں اور وہ دونوں ان کے پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب نعمان اعجاز اور شبیر جان یہ بات نہیں مانتے لیکن وہ انہیں یاد دلاتی ہیں کہ کیریئر کے آغاز میں وہ انہیں آنٹی کہا کرتے تھے۔
اس پروگرام سے کچھ ہفتے قبل ہی صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں آنٹی لفظ سے سخت نفرت ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی انہیں آنٹی کہ کر نہ بلائے۔
0 83 1 minute read