اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے دیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کسانوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر سخت نوٹس اور فوری کارروائی کرتے ہوئے گندم خریداری کا ہدف بڑھا دیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔
وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ساتھ ہی گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
0 42 1 minute read