
۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ۤ آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان کے مطابق 22 اور 23 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشین میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیاآپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایک زخمی شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم سب مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔