۔ کراچی: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔ عدالت رجسٹری میں پلاٹ تنازع کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی مدت کیا ہونی چاہیے؟ وکلا کا کہنا تھا کہ اپیل کی مدت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ موجود ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ 5 رکنی بینچ کا فیصلہ محدود ہے، آپ کو اس کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد، فروغ نسیم، خالد جاوید، فیصل صدیقی اور دیگر وکلاء نے معاملے کا انتظامی جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھتے ہیں، یہ انتظامی طور پر حل ہو گا یا عدالتی طرف؟ ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ یہ فیصلہ لے سکتے ہیں، آپ کے دور میں کئی منفرد فیصلے ہوئے، یہ بھی ہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائزسی نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ منفرد اچھا یا برا ہو سکتا ہے۔
0 53 1 minute read