اہم خبرپاکستانتازہ ترین

6 ججز کا خط: ملک بھر کے 300 وکلا کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، ملک بھر کے 300سے زائد وکلا نے خط لکھ کر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں، سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ، عبدالمعیز جعفری، ایمان مزاری، رینب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا شفافیت یقینی بنانے کیلئے اس معاملے کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ گائیڈ لائنز مرتب کرے اور تمام ہائیکورٹس کے ساتھ مل کر شفاف ادارہ جاتی میکانزم قائم کرے تاکہ آئندہ عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش کی اطلاع دی جا سکے۔
خط میں مزید لکھا گیا موثر اور شفاف طریقے سے اس معاملے کو نمٹایا جائے تاکہ مستقبل میں عدلیہ کی آزادی پر حرف نہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button