علاقائی

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مرکھکھی میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

لاوہ (نمائندہ خصوصی)لاوہ تحصیل کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مرکھکھی میں تحصیل انچارج ریسکیو 1122لاوہ ممتاز اعوان جبی اور ریسکیو 1122کمیونٹی سٹاف کی زیر نگرانی اساتذہ اور طالبات کے لئیے ہیلتھ اینڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد* مورخہ 19 مارچ کو گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول مر کھکھی میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 05خواتین اساتذہ اور50سے زائد طا لبات نے شرکت کی اور حکومت پنجاب کے پاکستان لائف سیور پروگرام (PLSP) کے تحت CPR ٹریننگ جس میں ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کی ابتدائی طبی امداد سمیت دل کی دھڑکن بحال کرنے۔ خون روکنے اور آگ لگنے اور بروقت بجھانے اور اسکی احتیاطی تدابیر سمیت مختلف طریقوں سے بتایا گیا۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل میڈم بلقیس صاحبہ نے ریسکیو 1122تحصیل لاوہ کے انچارج اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے استاتذہ اور طالبات کے لئیے اس کارآمد اور معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا، ریسکیو 1122سروس کا معیار عالمی معیار کے مطابق ہے جبکہ تحصیل لاوہ میں ریسکیو 1122کی سروس میسر ہونا کسی نعمت سے کم نہیں جسکی بدولت تحصیل لاوہ کی عوام کو کسی بھی ایمرجنسی میں تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button