کراچی: نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشری اقبال نے ماہِ رمضان کی آمد پر انہیں خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے بادشاہ کہلانے والے مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشری اقبال نے ان کی پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت کلام پیش کیا ہے۔
سیدہ بشری اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی پرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں وہ اپنے سابق مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چند اشعار پڑھتی ہیں۔
بشری اقبال اشعار پڑھنے کے بعد اپنی آواز میں ایمان رمضان کے نام سے خوبصورت کلام پڑھتی ہیں، اس کلام کی ویڈیو بھی بشری اقبال نے ہی پروڈیوس کی ہے۔
0 32 1 minute read