انٹرٹینمنٹ

سال 2024 میں پانچ بڑی بالی وڈ فلمیں

فلمی شائقین کو سال 2024 میں بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فلموں کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

ویسے تو ہر سال سینکڑوں بھارتی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں لیکن سال 2024 میں کون سی ایسی پانچ بڑی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں جن کا شائقین کو انتظار ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

فائٹر

ہدایت کار سدھارتھ انند کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ‘فائٹر’ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہیں کیوں کہ اس فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون پہلی بار ہریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس فلم میں دپیکا اور ہریتک کو بھارتی ایئر فورس پائلٹ کے رول میں دیکھا جائے گا۔

فلم 25 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ سے ایک روز قبل سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

میری کرسمس

اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ‘میری کرسمس’ بھی اس سال ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں شامل ہے۔

فلم کی ہدایات سری رام راگھون نے دی ہیں۔ رومینٹک تھرل فلم 12 جنوری کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

‘میری کرسمس’ میں کترینہ کیف کے ساتھ وجے ستوپتھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

سنگھم اگین

روہت شیٹی کی معروف فرنچائز ‘سنگھم’ کی تیسری فلم رواں برس 15 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

‘سنگھم اگین’ میں اداکارہ کرینہ کپور، ڈپیکا پڈوکون، اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور ٹائیگر شروف اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

سنگھم فرنچائز کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز ریلیز ہوئی تھی۔ یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔

بھول بھلیاں تھری

معروف فرنچائز بھول بھلیاں کا تیسرا پارٹ بھی اس سال ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں اداکار کارتک آریان ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کارتک آریان کو ‘بھول بھلیاں-ٹو’ کے بعد خاصی شہرت ملی تھی۔ یہ فلم 2022 میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بالی وڈ فلموں میں سے ایک تھی۔

بھول بھلیاں تھری 2024 میں دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ویلکم ٹو دی جنگل

بالی وڈ فلم ویلکم کے تیسرے پارٹ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی، سنجے دت، ارشد وارسی اور روینہ ٹنڈن شامل ہیں۔

ویلکم ٹو دی جنگل سال 2024 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

رومینٹک کامیڈی فلم ویلکم 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد 2015 میں اس کا سیکوئل ‘ویلکم بیک’ ریلیز کیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button