سڈنی: آسٹریلیا کی ایک بیری کمپنی نے 20.4 گرام وزنی بلیو بیری اگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے آسٹریلیوی ریاست کے ایک گاں کورِینڈی میں موجود ایک کمپنی کوسٹا بیریز کی اگائی گئی بلیو بیری کا معائنہ کیا اور اس کے دنیا کے سب سے وزنی بلیو بیری ہونے کی تصدیق کی۔
بلیو بیری اگانے والی ٹیم کے سربراہ بریڈ ہاکنگ کا کہنا تھا کہ اس بلیو بیری کو گزشتہ سال نومبر میں چنا گیا تھا اور کمپنی کا گینیز ورلڈر ریکارڈز کے ساتھ رابطہ ہونے تک کے لیے اس کو جما دیا گیا تھا۔
بریڈ ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس ریکارڈ ساز بیری کا کیا کرنا ہے۔ ٹیم ممبران اس کو اکثر دیکھتے ہیں اور مسکراتے ہیں۔ ان کا نہیں خیال اسموتھی اس کا مناسب مصرف ہوگا۔
0 236 1 minute read