مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک ایسی انوکھی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لوگ آنکھوں کے ذریعے ہی دیگر افراد سے رابطہ کر سکیں گے یا کمپیوٹر پر ٹائپ کر سکیں گے۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو آئی گیزکا نام دیا گیا ہے جس کا پیٹنٹ شائع کیا گیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے آنکھوں کی حرکت سے کسی اسکرین پر ٹائپنگ کی جاسکے گی اور یہ ٹیکنالوجی معذور افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔ایک رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی) ٹولز اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
جدید ٹیکنالوجی کے باعث ڈیوائس کے لیے لوگوں کی آنکھوں کی حرکت سے یہ سمجھنا ممکن ہوگا کہ وہ کونسا لفظ ٹائپ کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور کمپیوٹرز پر کام کرسکے گی اور اسے ٹیکسٹ میسجنگ، ای میل تحریر کرنے، ویب برازنگ، انٹرنیٹ سرچنگ اور دیگر ایسے تمام مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا جس میں لکھنے کا آپشن موجود ہوگا۔تحریر کے ساتھ ساتھ اس ڈیوائس سے دیگر کام کرنا بھی ممکن ہوگا۔
0 46 1 minute read